علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین نااہل قرار
اسلام آباد: ڈی آئی خان میں تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی امیدوار کو انتخابی میدان سے باہر کر دیاالیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بھائی عمر امین کو نااہل قرار دے دیا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے تین رکنی بنچ نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت کی۔علی امین گنڈا پور نے الیکشن کمیشن سے ضلع بدر نہ کرنے کی درخواست کی۔الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو ڈیرہ اسماعیل خان میں داخل ہونے کی اجازت دیتے ہوئے ان کے بھائی عمر امین کو نااہل قرار دے دیا۔ عمر امین گنڈاپور مئیر ڈیرہ اسماعیل خان کے امیدوار ہیں۔الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو عوامی اجتماعات سے خطاب سے روک دیا جس کے باعث وہ کسی سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔واضح رہے کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے علی امین گنڈاپور کو ضلع بدر کرتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی، جس کے خلاف انہوں نے اپیل دائر کی تھی۔