اصل چیئرمین نیب عمران خان ہیں جس کو چاہیں عہدہ دیں اور ہٹا دیں، مریم نواز
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان چیئرمین نیب ہیں، ایک کو ہٹا دیں ایک کو لگا دیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی اتنی بڑی گواہی آئی ہے، آزادانہ انکوائری ہونی چاہیے، یہ ایک جج کا معاملہ نہیں عدلیہ کو سمجھنا چاہیے، کل وہ سب جج کٹہرے میں کھڑے ہوں گے جو آج کیس سن رہے ہیں، عدلیہ کو ایسے اقدامات کرنے چاہئے کہ کسی بھی جج سے کوئی غلط فیصلہ نہ لے سکے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم میں کوئی اختلاف نہیں اس میں شامل تمام جماعتیں ایک پیج پر ہیں، اور سب کا وہی مؤقف ہے جو نواز شریف کا ہے، ہاں پیپلزپارٹی پی ڈی ایم میں شامل نہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اصل میں چیئرمین نیب تو عمران خان ہیں، وہ جو کو چاہیں عہدے سے ہٹا دیں، اور جس کو چاہیں لگا دیں، جو بھی عمران خان کا آلہ کار بنا ہوا ہے جس طرح چیئرمین نیب ہیں تو یہ ان کو بھگتنا پڑے گا، احتساب اس کا بھی ہو گا جو آلہ کار بنے گا۔