Official Website

آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی سے متفق ہے، وزیرخزانہ

168
Banner-970×250

اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ قسط کی منظوری کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی سے متفق ہے۔ چین روانگی سے قبل اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لئے قرضے کی چھٹی قسط کی منظوری ملکی معیشت کیلئے خوش آئند ہے، اس سے ناصرف ملکی معیشت بلکہ کرنسی میں استحکام آئے گا، قسط کی منظوری کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کی اقتصادی حکمت عملی سے متفق ہے۔شوکت ترین نے کہا کہ اب ہم چین کے دورے پر جارہے ہیں، یہ دورہ ہمارے کیلئے سیاسی و معاشی لحاظ سے انتہائی اہم ہے، ہم چین سے مدد کرنے کیلئے کہنے جارہے ہیں، اور کہیں گے کہ آپ اپنی صنعتیں بیرون ملک لے جارہے ہیں اپنی انڈسٹری پاکستان میں بھی لائیں، پاکستان میں اسپیشل اکنامک زون اب تیار ہیں، اگر چین اسپیشل اکنامک زونز میں پنی انڈسٹری منتقل کرتا ہے تو یہ دونوں کیلئے بہترین ثابت ہوگا۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان چین سے ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن پلان میں بھی چین سے مدد فراہم کرنے کا کہیں گے، زراعت ہماری معیشت کا اہم جزو ہے، زراعت سے ہی ہماری معیشت ترقی کرتی ہے۔