Official Website

کراچی میں تاجر سے ساڑھے 3کروڑ لوٹ لیے گئے

235
Banner-970×250

کراچی: ڈاکو مہران ہوٹل انڈر پاس سے سونے کے تاجر سے کروڑوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔رواں سال کی سب بڑی ڈکیتی کی واردات میں ڈاکو داؤد پوتا روڈ مہران ہوٹل انڈر پاس سے سونے کے تاجر سے کروڑوں روپے نقد لوٹ کر فرار ہوگئے۔ایس ایچ او آرٹلری میدان خرم اعوان سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ جائے وقوع پر موجود ہیں اور ڈکیتی کی واردات کے حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں لٹ جانی والی رقم ساڑھے تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے جو ایک سونے کا تاجر کسی سے رقم لیکر تھیلے میں رکھ کر لے جا رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق واردات میں 2 موٹر سائیکلوں پر 4 ڈاکو سوار تھے جبکہ سونے کا تاجر رکشے میں رقم لیکر جا رہا تھا اور جیسے ہی انڈر پاس میں پہنچا تو تعاقب میں آنے والے ڈاکوؤں کو دیکھ کر رکشا ڈرائیور کو رفتار بڑھانے کا کہا جو ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں سونے کا تاجر اور رکشا ڈرائیور بھی زخمی ہوگیا اس دوران ڈاکو رقم سے بھرا ہوا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔