Official Website

بیوہ کی لوٹی گئی پنشن لاہور پولیس نے واپس دلوادی

233
Banner-970×250

لاہور: بیوہ کے بھتیجے نے جعلسازی سے رقم خاتون کے اکاؤنٹ سے نکلوا لی سی سی پی او فیاض احمد دیو نے ریٹائرڈ ملازم کی بیوہ کو پنشن کی لوٹی رقم کے بقایا جات واپس دلوا دیئے۔بیوہ شمائلہ بی بی کو شوہر کی پنشن کے 22 لاکھ روپے ملے تھے، بیوہ کے بھتیجے نے جعلسازی سے رقم خاتون کے اکاؤنٹ سے نکلوالی جس پر متاثرہ خاتون نے رقم واپسی کے لئے سی سی پی او فیاض احمد دیو کو درخواست دی۔سی سی پی او لاہور نے بزرگ خاتون کی رقم واپسی کے لئے ایس ایس پی ڈسپلن کو ذمہ داری دی، ایس ایس پی ڈسپلن اعجاز رشید نے لوٹی گئی رقم ملزمان سے برآمد کروادی۔بیوہ خاتون کو قبل ازیں 13 لاکھ روپے اور باقی رقم کے دو چیک دلوائے گئے، خاتون کو آج چیکس کی مد میں بقایا 9 لاکھ روپے کیش بھی ادا کر دیا گیا، سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیو نے 9 لاکھ روپے بیوہ خاتون کے حوالے کئے۔