رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلیے نئی شرائط، مجرموں کیساتھ کاروبار نہیں کیا جا سکتا
اسلام آباد: پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کے لیے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے نئی شرائط عائد کر دی ہیں۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندیاں پراپرٹی ڈیلرز اور رئیل اسٹیٹ ایجنٹس کے لیے عائد کی گئی ہیں، جس کے تحت ڈیزگ نیٹڈ نان فنانشل بزنسز اورپیشہ ور مجرموں سے کاروبار پر پابندی ہوگی۔ اس کے علاوہ مجرموں سے متعلقہ کسی بھی شخص سے کاروبار نہیں کیا جائیگا۔اعلامیے کے مطابق انسداد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے قوانین تبدیل کیے گئے ہیں، ڈی این ایف بی پیز سزا یافتہ افراد کے بینیفیشل اونر سے کاروبار نہ کیا جائے، سزا یافتہ افراد کو ڈی این ایف بی پی میں سینئر عہدہ نہ دیا جائے۔