تربت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 خطرناک دہشت گرد گرفتار
کوئٹہ: انسداد دہشت گردی فورس نے تربت میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تربت میں کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ذرائع کے مطابق اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کا منصوبہ بنایا گیا تھا، جس کو ناکام بنادیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔