Official Website

شکر درہ کے عوام او جی ڈی سی ایل کے سہ روزہ فری آئی کیمپ سے بھر پور فائدہ اٹھائیں

415
Banner-970×250

او جی ڈی سی ایل کوہاٹ ڈویژن کے عوام کیلئے کسی مسیحا سے کم نہیں ہے‘کوہاٹ ڈویژن کے دور افتادہ علاقوں میں او جی ڈی سی ایل کی طرف سے لگائے جانے والے میڈیکل اور آئی کیمپ میں عوام کو ہر قسم کا علاج مہیا کیا جاتا ہے،جس سے غریب عوام KPK کے ماہر ترین ڈاکٹرز کی زیر نگرانی اپنا چیک اپ کرواتے ہیں اور معیاری ادویات مفت حاصل کرکے بہترین علاج پاتے ہیں، او جی ڈی سی ایل نے شکر درہ میں 26,27,28 جنوری2022 کو فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جو کہ سول ہسپتال شکر درہ کے مقام پر عوام کیلئے منعقد کیا جائیگا۔ اس میں او جی ڈی سی ایل کی فیلڈز کے گردونواح میں بسنے والے مستحق و نادار افراد ماہرڈاکٹرز کے زیر نگرانی موتیے کا اپریشن، لینز اور چشموں سمیت ادویات مفت حاصل کر سکیں گے۔ او جی ڈی سی ایل کا یہ فری آئی کیمپ فیلڈ منیجر محمد فاروق، ڈاکٹر معظم شاہ زیب ابرار اور ڈاکٹر بخیار کی زیر نگرانی منعقد کیا جائیگا۔واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل کوہاٹ، کرک اور ہنگو کے عوام کیلئے ایک مسیحا کے طور پر اپنا کر دار ادا کر رہا ہے،کوہاٹ ڈویژن میں بے شمار فلاحی ترقیاتی کام او جی ڈی سی ایل کے زیرر نگرانی جاری ہے، کوہاٹ ڈویژن کے ہسپتالوں کو تمام تر سہولیات سے آراستہ ایمبولنسز، سکولوں میں غریب طلباء کے ٹرانسپورٹ کیلئے ہائی کوالٹی بسز اور اسی طرح کوہاٹ ڈویژن کے دور دراز دیہات جہاں صحت سہولیات نہ ہو نے کے برابر ہو وہاں فری آئی اور میڈیکل کیمپس لگائے جاتے ہیں۔جس سے عوام خیبر پختونخوا کے مایر ترین ڈاکٹرز کے زیر نگرانی اپنا چیک اپ کروا دیتے ہیں اور فری ادویات اپریشن بھی کرتے ہیں۔