Official Website

بی آر ٹی پشاور میں یومیہ ریکارڈ 2لاکھ 54ہزار سے زائد مسافروں کا سفر

335
Banner-970×250

پشاور ( نمائندہ کرک ٹائمز) صوبائی دارلحکومت پشاور میں قائم پاکستان میں پہلی بار تھرڈ جینیریشن بی آر ٹی منصوبہ حکومت خیبر پختون خوا کا ایک کامیاب ترین پراجیکٹ ہے۔ پشاور کے شہری جہاں پرانے نظام ٹرانسپورٹ سے بے ہد تنگ تھے وہیں بی آ ر ٹی کے آغاز کے بعد اس منصوبے سے بے ہد خوش ہیں۔ کرونا وبا کے دباو میں کمی کے بعد یومیہ سفری اعداوشمار میں بے ہد اضافہ دیکھنے میں آیا اور اب سفری اعدادوشمار میں اضافے کے بعد یومیہ مسافروں کی تعداد 2لاکھ 54ہزار سے تجاوز کر گئی۔ اس سے قبل بی آر ٹی سسٹم میں اوسطََ 2لاکھ 36ہزار سے زائد مسافروں کا سفر جاری تھا۔ترجمان بی آر ٹی پشاور محمد عمیر خان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی کی کامیابی میں پشاور کے شہریوں بالخصوص بی آر ٹی مسافروں کی جانب سے معاونت اور سسٹم کی پذیرائی پر انکے مشکور ہیں۔ مزید براں محمد عمیر خان کا یہ بھی کہنا کہ بی آ ر ٹی مسافروں تعداد میں اضافے کے پیش نظر ٹرانس پشاور کی جانب سے بی آر ٹی کے مقبول ترین روٹ ایکسپریس روٹس کے اوقات کار میں اضافہ کردیا نہ صرف ایکسپریس روٹ بلکہ سٹاپنگ روٹ نمبر 8کے اوقات کار میں بھی اضافہ کردیا تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافر مستفید ہوسکیں۔ بی آر ٹی پشاور ایک کامیاب منصوبہ اور عوام کہ لئے بہترین سفری سہولت ہے جس کا دائرہ کار میں مزید اضافہ کیاجائے گا اور مستقبل قریب میں بی آر ٹی کیلئے نئی بسیں شامل کی جائنگی اور نئے فیڈر روٹس کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ تاحال سسٹم 158جدید ماحول دوست بسوں اور 9منفرد روٹس کے ساتھ شہریوں کو ایک بہترین سفری سہولت فراہم کر رہی ہے۔ترجمان بی آر ٹی کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی پراجیکٹ و سسٹم کی کامیابی میں کام کرنے والے تمام ملازمین اور سروس پروائڈرز کا بھی کلیدی کردار ہے جسکو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔