Official Website

لڑکی کو دارالامان کی بجائے والد کے حوالے کرنے پر اے ایس آئی برطرف

240

بھکر: لڑکی کو دارالامان کی بجائے والد کے حوالے کرنے پر اے ایس آئی کو برطرف کردیا گیا۔ بھکر کے تھانہ سٹی کے اے ایس آئی کو لڑکی کو دارالامان کی بجائے والد کے حوالے کرنے پر ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے، جب کہ تھانے کے دیگر افسران کے خلاف بھی کارروائی کی گئی ہے۔ڈی پی او بھکر کے مطابق ایک لڑکی نے تھانہ سٹی میں آکر دارالامان جانے کی درخواست کی تھی، تاہم اے ایس آئی ابرار حسین نے لڑکی کو علاقہ مجسڑیٹ کے روبرو پیش کرکے لڑکی کی مرضی معلوم نہیں کی، بلکہ اسے اس کی مرضی کے بغیر والدین کو بلا کر ان کے حوالے دیا، جس پر اے ایس آئی کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور لاپرواہی پر سماعت کے بعد ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے، چھوٹا تھانیدار ڈسمس فرام سروس، 13 پولیس افسران و اہلکاران کو سنشور، 9 کو وارننگ اور انسپکڑ کی 1 سال سروس ضبط کرلی گئی ہے۔ ڈی پی او نے کہا کہ کارکردگی پر شاباش اور فرض سے عدم دلچسپی پر سزا کا عمل جاری رہے گا۔