Official Website

منی بجٹ پر اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری

223
Banner-970×250

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔حکومت آج قومی اسمبلی میں فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) کو منظوری کے لیے پیش کرے گی، حکومت نے بل کی منظوری کے لیے تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے جبکہ وزیراعظم عمران خان نے خود بھی دورانِ اجلاس پارلیمنٹ میں موجودگی کا فیصلہ کیا ہے۔منی بجٹ پر اجلاس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومتی اور اتحادی اراکین پارلیمنٹ شریک ہیں، تاہم مسلم لیگ (ق) کے ارکان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تاحال نہ پہنچے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں تحریک انصاف سمیت ایم کیو ایم، بلوچستان عوامی پارٹی اور جی ڈی اے کے ارکان شریک ہیں، اور وزیرخزانہ شوکت ترین منی بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دے رہے ہیں، اجلاس میں منی بجٹ پر ارکان کو اعتماد میں لیا جائے گا۔اس سے قبل اجلاس میں شرکت کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔ صحافی نے سوال کیا کہ وزیراعظم صاحب کیا منی بجٹ پاس ہو جائے گا؟۔ جس پر وزیراعظم سوال کا جواب دینے کے بجائے مسکرا کر نکل گئے۔