Official Website

کوہاٹ‘ پولیس کی بڑی کاروائی‘ دو سمگلر گرفتار‘ 39 کلو 600 گرام چرس برآمد

296

کوہاٹ(سٹاف رپورٹر)ڈی ایس پی صدر سرکل کوہاٹ عرفان خان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جرما رسول رحمان نے پولیس نفری کے ہمراہ کوہاٹ انڈس ہائی وے پر مسلم آباد کے قریب پولیس چیک پوسٹ میں ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی چیکنگ شروع کررکھی تھی کہ اس اثناء میں ایک مشکوک موٹر کار کو تلاشی کی غرض سے روک لیا گیا۔تلاشی کے دوران پولیس نے موٹر کار کے خفیہ خانوں سے مجموعی طور پر 39کلو گرام 600گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرکے کار میں سوار منشیات کے دو بین الصوبائی سمگلروں فرمان علی ولد سلطان علی اور محمد حسین ولد وکیل ساکنان کرم کو گاڑی سمیت گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی عرفان خان نے بتایا کہ پکڑی گئی منشیات قبائلی ضلع کرم کے صدر مقام صدہ سے موٹر کار کے خفیہ خانوں میں انتہائی مہارت سے چھپا کر جنوبی اضلاع اور پنجاب سمگل کی جارہی تھی جسکا زیر حراست سمگلروں نے اعتراف کرلیا ہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ منشیات سے بھری موٹر کار سمیت گرفتار دونوں سمگلروں کو تھانہ جرما منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکے خلاف چرس کی بھاری کھیپ سمگل کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور انہیں مقامی عدالت کے سامنے پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ جاری ہے اور دوران تفتیش زیر حراست ملزمان سے منشیات سمگلر نیٹ ورک کے بارے میں مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔