Official Website

ہنگو‘ ضلع بھر میں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پولیس حکام کا اعلی سطحی اجلاس

296

ہنگو(بیورو رپورٹ)ہنگومیں سیکیورٹی صورتحال اورجرائم کی شرح کاجائزہ لینے کے حوالے سے پولیس حکام کا اعلی سطح اجلاس کاانعقادہوا۔ضلعی پولیس افس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت ایس پی انوسٹی گیشن ارشدمحمودخان کررہے تھے۔جس میں تمام سرکلز ایس ڈی پی اوز،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز،تمام چوکیات اورچیک پوسٹس کے انچارجز، تفتیشی حکام سمیت ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ کے اہلکار بھی موجودتھے۔ اجلاس میں ضلع بھرکی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیاگیااورعلاقائی امن واستحکام کے علاوہ مختلف معاشرتی جرائم کے سدباب کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی۔اجلاس کے دوران جرائم پیشہ عناصرخصوصا اشتہاری مجرمان،منشیات فروشوں اورمعاشرتی برائیوں میں ملوث قانون شکنوں کیخلاف روزمرہ کی بنیاد پرسخت کریک ڈاون عمل میں لانے،تھانوں میں مفادعامہ اورپولیس کی پیشہ ورانہ امور کاجائزہ لینے کی غرض سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ایس پی انوسٹی گیشن ارشدمحمود خان نے پولیس افسران کوہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف تھانوں کی علاقائی حدودمیں روز مرہ کی بنیادپرسرچ اینڈسٹرائیک اپریشنزکاانعقادیقینی بنائیں۔منشیات کیگھناونے کاروبار میں ملوث عناصر کیخلاف منظم کریک ڈاون عمل میں لاکرنان کسٹم پیڈ گاڑیوں ودیگرغیرقانونی اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے چیکنگ کا عمل سخت کریں۔ شرپسند اور مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث مجرم اشتہاریوں کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائے۔نان رجسٹرڈ اوربلانمبر موٹر سائیکل،رکشوں اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی تیز کی جائے۔ایس پی انوسٹی گیشن ارشدمحمودخان نے اجلاس میں شریک تمام پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ انسداد جرائم اور عوام کی فلاح وبہبود کے لیے اپنی توانائیاں استعمال کریں۔