کوہاٹ‘ انصاف ٹیچرز کے وفد کا ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈاریکٹر ایجوکیشن سے ملاقات
کوہاٹ (سٹاف رپورٹر)چیف آرگنائزر انصاف ٹیچرز ضم شدہ اضلاع سفارش خان آفریدی کی سربراہی میں صدر انصاف ٹیچرز ایف آرکوہاٹ خلیل الرحمان،برکت شاہ اور کابینہ ممبران نے آج ڈائریکٹر خیبرپختونخوا حافظ محمدابراہیم اور ایڈیشنل ڈائریکٹر حمیداللہ جان کیساتھ ڈائریکٹریٹ پشاور میں اہم ملاقات اور ضم شدہ اضلاع کے مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا بعد ازاں انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن ضم شدہ اضلاع کے چیف ارگنائزر سفارش خان آفریدی کی قیادت میں نمائندہ وفد کی ڈائریکٹر ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن حافظ ابراہیم سے بھی تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں تمام ایس کیڈرز کے پروموشنز، سکولوں میں سٹاف کی کمی،19 دسمبر کے واقعے کے نتیجہ میں سکولوں میں فرنیچرز کی کمی اور اس کی تلافی پر بات چیت ہوئی,بہت ہی خوش دلی اور شفقت سے تمام معاملات کے حل کی یقین دہانی کی گئی،اس موقع پر سفارش آفریدی نے کہاکہ ضم شدہ اضلاع میں سکاؤٹس سرگرمیوں کی بحالی کیلئے بہت جلد افتخار شموزئی کے زیر نگرانی صوبائی اسکاؤٹس ہیڈ کوارٹر میں ڈائریکٹر ایجوکیشن نے تفصیلی اجلاس بلانے، جس میں ان شائاللہ تمام سکاوٹ لیڈرز کو مدعو کیا جائیگا۔