Official Website

ڈی پی او کرک کی زیرصدارت اجلاس، سیکورٹی صورتحال، جرائم کی شرح کا جائزہ

325
Banner-970×250

کرک(نمائندہ حصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کے زیر صدارت سیکورٹی صورتحال اور جرائم کی شرح کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطحی میٹنگ منعقد ہوئی۔ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور کے زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ظاہر شاہ خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر صنوبر خان، ڈی ایس پی تحت نصرتی عابد آفریدی، ڈی ایس پی بانڈہ داؤد شاہ نذیر خان اور تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز، انچارج سیکورٹی برانچ عادل خان نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران پورے ضلع کی مجموعی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کیخلاف وضع کردہ حکمت عملی کے تحت ہونے والے پولیس کاروائیوں پر تفصیلی بحث ہوئی۔ ڈی پی او کرک نے میٹنگ کے دوران پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے سے منشیات فروشوں کے خاتمے تک کوئی پولیس افسر چھین سے نہیں بیٹھ سکتا۔ قانون اور پولیس کو مطلوب اشتہاریوں کو عدالت کے سامنے لا کر کھڑا کرنا ہی ہمارا مقصد ہے۔ ضلع کرک کے امن وامان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام پولیس افسران اپنی توانائیاں صرف کریں۔ تاکہ کرک کو پر امن ضلع بنایا جا سکے۔ ہر ایس ایچ او اپنے علاقے میں موت کے کاروبار منشیات فروشی میں ملوث افراد کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں۔ کیونکہ منشیات فروش پورے ضلع کے خوشحالی کے دشمن ہیں۔ جن کو ہر صورت میں گرفتار کرکے سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک کا مزید کہنا تھا کہ پولیس کی اولین ترجیحات جرائم کا سد باب کرنا ہے۔ جرائم پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے سے ضلع کے عوام کا جان ومال محفوظ ہو گا۔