سابق ڈی ایس پی ظاہر الرحمن مدت ملازمت پوری کرکے سبکدوش ہو گئے
کرک (نمائندہ حصوصی) تخت نصرتی کے سابق ڈی، ایس، پی ظا ہر الرحمن اپنی ساٹھ سالہ مدت ملازمت کی بعد سبکدوش! تحصیل تخت نصرتی سرکل کے سابق ڈی، ایس، پی طاہر الرحمن گزشتہ روز اپنی مدت ملازمت پوری کرکے ساٹھ سالہ پر محکمہ پولیس سے سبکدوش ہوئے، سبکدوش ھونے والے ڈی، ایس، پی ظا ہر الرحمن کو ضلع شانگلہ کے تحصیل سرکل پُورن میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع شانگلہ کے پولیس افسران، اسسٹنٹ کمشنر پُورن نے انہیں تحائف پیش کئے اور الوداع کہا! تقریب کے آخر میں سبکدوش ہونے والے ڈی، ایس، پی نے اپنے پولیس افسران، تقریب میں شرکت کرنے والے افسران اور اپنے ماتحت اہلکاروں کا کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کھا کہ اگر کوئی جانے انجانے میں مجھ سیکوئی غلطی ہوئی ہو تو میں آپ سب سے معافی کا طلبگار ھوں، کیونکہ میں بھی انسان ھوں کبھی کبھار انسان مجبور ھوکر انکے منہ سے سخت الفاظ نکل جاتے ھیں اور میں نے جو وقت آپ لوگوں کیساتھ گزار بھت ھی اچھا وقت گزارا مجھے یقین ھے کہ آپ لوگ مجھے معاف کر دینگے!