تخت نصرتی،رات دس بجے کے بعد غیر ضروری گھومنے پر پابندی
کرک(نمائندہ خصوصی) ایس ایچ او تھانہ تخت نصرتی قابل خان نے تھانہ تخت نصرتی کے حدود میں رات دس بجے کے بعد غیر ضروری گھومنے پھیرنے والے عناصر پر پابندی عائدد کر دی، جو کہ کوئی بھی رات دس بجے کے بعد غیر ضروری پایا گیا تو انہیں گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایچ اقابل خان نے کہاکہ تھانہ تخت نصرتی کے حدود میں پائیددار امن قائم کرنا اور عوام علاقہ کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہیں، امن کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے سماج دشمن عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں لہٰذا تھانہ تخت نصرتی کے حدود مین رہنے والے تمام عناصر نوٹ کر لیں رات دس بجے کے بعد غیر ضروری طور پر پکڑا گیا تو اس کے خلاف قانونی کاوائی عمل میں لائی جائیگی