کوئٹہ مشرقی بائی پاس پر سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، تاہم اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ شروع کردی گئی، سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، مارے جانے والے دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم دہشت گرد بھی شامل ہے جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے مقرر ہے، جب کہ آپریشن میں دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔