Official Website

کرک‘ شہید آصف اقبال فوجی اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان جہانگیری میں سپرد خاک

429

کرک(نمائندہ حصوصی) شہید آصف اقبال کو فوجی اعزاز کیساتھ جہانگیری میں سپردخاک کردیاگیاسیکورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان میں بطورنائیک اپنے فرائض انجام دینے والے آصف اقبال چندروز قبل تربت کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنے تھے جوکہ موقع پر شہیدہوکر جام شہادت نوش کرچکے تھے شہیدنائیک آصف اقبال کی جسدخاکی کو گذشتہ روز اپنے آبائی علاقہ جہانگیری بانڈہ میں پہنچایاگیا جہاں اُن کی نمازجنازہ اداکرکے فوجی اعزازکیساتھ اپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیاجس میں سیاسی وسماجی شخصیات سمیت فوجی افسران بھی شریک تھے جب کہ میجرعاقب اورمیجرآصف خان نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوود‘کورکمانڈپشاور فیض حمید‘جی اوسی کوہاٹ کی جانب سے ریت پیش کئے گئے اس موقع پرشہید نائیک آصف اقبال کے والد پیاؤزمان نے آرمی آفیسر ز کے ہمراہ میڈیانمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ مملکت خداداد کی حفاظت کیلئے میرے بیٹے کاقربان ہونا اور شہادت کے مرتبے پر فائض ہونا میرے اور میرے خاندان سمیت پورے علاقے کیلئے باعث فخرہے اگر میرے سو بیٹے ہوتے تو بھی وطن کی دفاع پر قربانی دینے سے دریغ نہیں کرتے اللہ تعالیٰ وطن کی خاطر جام شہادت نوش کرنیوالوں کی قربانیاں قبول فرمائیں۔