Official Website

بنوں‘دریائے کرم پل کے ستونوں میں دراٹیں پڑ گئیں‘ بڑے حادثہ کا خطرہ

233

 بنوں (نمائندہ خصوصی)بنوں کو وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سے ملانے والا دریائے کرم پل کے ستونوں میں دراڑ یں پڑ گئیں کسی وقت کوئی بھی بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہو سکتی ہیں   محکمہ معدنیات کی ملی بھگت نے قومی املاک اور انسانی جانوں کو غیر محفوظ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی پل پر روزانہ ہزاروں گاڑیوں کی امد رفت ہوتی ہے روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں مال بردار گاڑیاں کرش مشینوں کے لیے مال نکالنے میں مصروف رہتے ہیں پل کی مرمت ناگزیر ہو گئی ہیں حکومت فوری اقدامات اٹھائے۔ عوامی حلقوں کا حکومت کو انتباہ تفصیلات کے مطابق مقامی حکام کی چشم پوشی سے بنوں کو وفاقی اور صوبائی دارالحکومت سے ملانے والا کرم پل خستہ حالی کا شکار ہوکر انسانیت کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔بنوں کے مین گیٹ وے کی حیثیت رکھنے والے اس پل کو پچھلے تیس چالیس سالوں سے حکام نے یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔ اور اس کی مرمت کی طرف کوئی دھیان نہیں دے رہے جس کی وجہ سے پل کے ستونوں میں بڑے بڑے دراڑ پڑ گئے ہیں۔اس پل پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کا آمدرفت ہونے کے باوجود بھی ان کی دیکھ بھال نہیں کی جا رہی ہے پل کے دونوں اطراف کرش مشین روزانہ کی بنیاد پر اس دریا سے مٹیریل نکال رہے  ہیں جو ان کا حق ہے لیکن ان سے پل کو بھی خطرہ لا حق ہو گیا ہے۔حکومتی قوانین کے مطابق پل کے ستونوں کے نزدیک 150 میٹر تک مٹیریل نکالنے پر پابندی ہے۔لیکن یہاں پر مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے اور ستونوں کے نیچے گہرے کھڈے بن گئے ہیں اور سرئے واضح نظر آرہے ہیں جو کسی بھی وقت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر ان کی مرمت اور ضلعی انتظامیہ مٹیریل اٹھانے والوں  کو قانون کے مطابق پابند بنانے کا مطالبہ کیا ہیبارشوں اور سیلابی صورتحال میں پل گرنے اور بڑے پیمانے پر انسانی جانیں ضائع ہونے کا اندیشہ ہے۔ عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد زبیر خان نیازی سے مطالبہ ہے۔کہ فوری طور پر اس پل کی مرمت اور اس کی مضبوطی کیلئے جامع منصوبہ بندی تیار کریں تاکہ پورے خطے کا وفاق اور صوبے سے رابطہ بھی بحال رہے۔اور قومی املاک کی حفاظت کے ساتھ انسانی جان بھی محفوظ رہیں۔یاد رہے۔کہ محکمہ معدنیات نے اپنے قوانین سے مکمل بے نیاز ہوکر کرش مشین اور تعمیراتی میٹریل نکالنے والوں کے خلاف بے بس ہونے کا کردار ادا کر رہا ہے