کرک(نامہ نگار) کباڑی کے روپ میں نا معلوم چور گروہ کرک میں چوری کے وارداوں میں ملوث، اتوار کے روز متعدد مقامات پر گھروں سے چوری کرتے ہوئے دیکھے گئے‘ ضلع کرک میں آج کل کباڑیوں کی روپ میں ایک نامعلوم چور گروہ چوری کے وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں، اس کا ثبوت یہ ہے کہ اتوار کے روز کامران شہید چوک کے قریب ایک کباڑی کو مقامی لوگوں نے گھیر لیا، جبکہ کیمانٹری میں ایک خالی گھر سے گھر کا سامان نکال رہے تھے۔ کہ پڑوسیوں نے انہیں پکڑنے کیلئے کوشش کی مگر وہ ایک موٹر کار میں بھاگ گئے، اس کے علاوہ ایک اور گھر سے بھی اس قسم کی چوری کی واردات کی اطلاع موجود ہے، یہ کباڑیے نا معلوم چور موٹر کار میں پھرتے ہیں اور اس پر کباڑی کی بوری لگی ہوتی ہے، عوامی حلقوں نے ڈی پی او کرک سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ نامعلوم کباڑی چور گروہ کو پکڑ کر نشان عبرت بنایا جائیں۔