Official Website

کوہاٹ کے تین حلقوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے 34 کروڑ روپے کی منظوری

320

کوہاٹ (سٹاف رپورٹر)کمشنر کوہاٹ ڈویژن محمد جاویدمروت کی زیرصدارت ان کے دفتر میں کوہاٹ ڈویژن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کمیٹی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین ڈیڈک کوہاٹ ضیاء اللہ بنگش، معاون خصوصی برائے مذہبی امور ظہور شاکر، ایم پی اے ہنگو شاہ فیصل اور متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سمیت سرکاری محکموں کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کوہاٹ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ کوہاٹ کے تین حلقوں کے ترقیاتی کاموں کیلئے 34 کروڑ روپے کی منظوری دے دی گئی۔جن میں کے ڈی اے روڈزتعمیر ومرمت کیلئے10 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔