Official Website

کوہاٹ‘ پولیس نے سال2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

330
Banner-970×250

کوہاٹ (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد کے دفتر سے جاری ہونیوالے سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سال 2021کے دوران کوہاٹ میں انسداد جرائم اور امن وامان کے قیام کے حوالے سے پولیس نے ضلع بھر میں قومی ایکشن پلان کے تحت بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز،اچانک چیکنگ اور چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں دہشتگردی،اغوائیگی،بھتہ خوری،قتل واقدام قتل،رہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 1200اشتہاری مجرموں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس نے دیگر سیکیورٹی ایجنسیوں کیساتھ ملکر سنگین جرائم میں ملوث روپوش اشتہاری مجرموں کے شناختی کارڈ،پاسپورٹ،ٹریول ہسٹری،موبائل فون نمبرات،سی ڈی آر،فیملی ڈیٹا ریکارڈاور دیگر اہم دستاویزی ریکارڈاز سر نو مرتب کرکے انکی گرفتاری کیلئے ہر قسم کے وسائل بروئے کار لائے جبکہ اشتہاریوں کے سہولتکاروں کی سرکوبی کیلئے بھی بھر پور کاروائیاں عمل میں لائیں اور 295سہولت کاروں کو حراست میں لیا۔پولیس کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں بائیک و کار لفٹنگ کے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے منظم کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلعی پولیس نے 57کار لفٹرز گرفتار کرکے انکے قبضے سے چھوٹی بڑی 30مسروقہ گاڑیاں برآمد کرکے قانونی تقاضے پوری کرنے کے بعد مالکان کے حوالے کردی گئیں۔اسی طرح منشیات کی سپلائی لائن بند کرنے کیلئے ضلع بھر میں جاری خصوصی مہم کے تحت منشیات فروشی اور سمگلنگ میں ملوث بڑے مگر مچھوں پر سخت ہاٹھ ڈالا گیا اور انسداد منشیات کی خصوصی مہم کے دوران 1680افراد کو منشیات سمیت حراست میں لیا گیااور انکے قبضے سے مجموعی طور پر 20ہزار کلو گرام چرس،32کلوگرام افیون،38کلوگرام ہیروئن،43کلوگرام آئس اور 740بوتل شراب برآمد کئے گئے۔پولیس کارکردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہتھیاروں کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے اور اسلحہ کے رجحانات کو ختم کرنے کیلئے ضلع بھر میں جاری خصوصی کریک ڈاؤن اور اسلحے کی غیر قانونی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف مختلف کارروائیوں میں 315افراد کو دھر لیا گیا اور انکے قبضے سے مجموعی طور پر 2ایم پی فائیو گن،1سٹین گن،275کلاشنکوف،31کلاکوف،97رائفل،400بندوق،3210پستول،2گرین کوف،5344چارجرز،مختلف بور کے 245806کارتوس برآمد کئے گئے۔اسی طرح پولیس نے15دستی بم،14مارٹر گولے،1راکٹ شیل، 38کلوگرام بارود ی مواد اور88767عدد کریکرز بھی پکڑ کر دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں دس افراد کو حراست میں لیا اور پکڑے گئے بارودی مواد بم ڈسپوزل سکواڈ کے ذریعے محفوظ طور پر تباہ کرکے تلف کردئیے۔رپورٹ کے مطابق پولیس نے گزشتہ سال معاشرتی جرائم جیسے قمار بازی اور جعلی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف ہولڈ اپ آپریشن کے نتیجے میں 130ملزمان پکڑ کر انکے قبضے سے 80لاکھ روپے کی ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی اور داؤ پر لگی 70لاکھ روپے سے زائد کی داؤ منی برآمد کرلی۔