Official Website

جنوبی وزیر ستان‘ محسود پریس کلب کے انتخابات مکمل‘ اشتیاق محسود صدر منتخب

419
Banner-970×250

جنوبی وزیرستان (عرفان اللہ محسود سے) محسود پریس کلب (رجسٹرڈ) سال 2022 کے انتخابات مکمل،اشتیاق محسود صدر؛ نصیر اعظم محسود نائب صدر؛حمزہ محسود جنرل سیکرٹری منتخب کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق محسود پریس کلب (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات سال 2022 کے انتخابات مکمل ہوگئے، جس میں پریس کلب کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر اشتیاق محسود کو صدر منتخب کرلیا؛ الیکشن کمیٹی کے چیرمین حاجی خلیل کے مطابق الیکشن میں صدارت کے امیدواروں میں اشتیاق محسود کے مقابلے میں کوئی بھی امیدوار سامنے نہیں آیا اس موقع پر کابینہ بھی تشکیل دیدی گئی جس میں فاروق محسود کو سینئیر نائب صدر، نصیر اعظم محسود نائب صدر،حمزہ محسود جنرل سیکرٹری، جلال محسود جوائنٹ سیکرٹری، سکندر حیات محسود فنانس سیکرٹری، رضوان محسود پریس سیکرٹری، جبکہ اسلم محسود کو آفس سیکرٹری مقرر کیا گیا اس موقع پر پانچ رکنی ممبران پر مشتمل پریس کلب کی گورننگ باڈی بھی تشکیل دیدی گئی جن میں انور محسود، سعود محسود، منیر محسود،شاکر محسود اور عبدالودود محسود شامل ہے؛