Official Website

بی ڈی شاہ ٹو کرک لنک روڈ تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال‘ انتظامیہ خاموش

444

بانڈہ داؤد شاہ(محمد شاکر منان) بانڈہ داود شاہ ٹو کرک لنک روڈ پر ناقص کام شروع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے تفصیلات کے مطابق بانڈہ داؤد شاہ تا کرک روڈ پر ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں میں شدید غصہ پھیل گیا ہے، عمائدین علاقہ کا کہنا ہے کہ نری پنوس روڈ پر جاری کام پر ناقص میٹریل استعمال ہورہا ہے، روڈ میں استعمال ہونے والا سیمنٹ ہاتھ لگانے کے ساتھ خراب ہوجاتا ہے، سیمنٹ میں مٹی کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے، روڈ پر جہاں سیمنٹ کی ضرورت ہے وہاں سیمنٹ کم اور پتھر کا استعمال زیادہ کیا جا رہا ہے، ایم اے شاہد خٹک سے مطالبہ ہے کہ نری پنوس روڈ پر جاری کام کا خود دورہ کریں اور فوری سخت کارروائی کریں ورنہ ایک سال کے بعد یہ روڈ سفر کرنے کے قابل نہیں رہیگا۔