Official Website

کیڈیٹ کالج سپنکئی میں سینکڑوں مستحق افراد میں گرم ملبو سات تقسیم

284
Banner-970×250

جنوبی وزیرستان (عرفان اللہ محسود سے) کیڈٹ کالج سپنکئی جنوبی وزیرستان اور TABA فاؤنڈیشن لاہور کے باہمی تعاون سے مقامی سینکڑوں مستحق افراد میں سر دی سے بچاو کے لئے گرم کپڑے کمبل لحاف وغیرہ تقسیم کئے گئے کیڈٹ کالج سپنکئی تعلیم کے فروغ اور ترقی کے ساتھ ساتھ عوامی بھلائی کے کاموں میں بھی نمایاں طور پر کوشاں ھے عوامی حلقوں نے پرنسپل کیڈٹ کالج کرنل محمد طارق اور کالج انتظامیہ کے اس کار خیر اقدام اور جذبہ کو سراہا قبائلی عمایدین ملک نور خان ملک سعید انور ملک جاوید محسود؛ احسان ایم این اے کا اس سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کیڈٹ کالج سپنکئی کے پرنسپل کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں کے بدولت کیڈٹ کالج کو ملک کے دیگر اعلی تعلیمی اداروں میں ایک نمایاں مقام حاصل ھے عمایدین نے پر نسپل کیڈٹ کالج کے کردار کو سراہا کہ جنہوں نے مستحق افراد کی ضرورتوں کا خیال رکھا؛