Official Website

کرک‘ نئے سال کے آغاز پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ درجنوں گرفتار

448

کرک(نمائندہ حصوصی) نئے سال کے آمد پر کرک پولیس نے ایک بار پھر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ تفصیلات کیمطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے نئے سال کی آمد پر تمام ایس ایچ اوز کو ٹاسک سونپ کر منشیات فروشوں، قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز سخت کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا۔ حکم نامے میں ڈی پی او کرک نے اپنے عزم کو دہراتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع کرک کو منشیات سے پاک کرنا اولین مشن اور ضلع کرک کے امن وامان کو برقرار رکھنا وژن ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک کی جانب سے جاری حکم پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف جاری ہونے والے کریک ڈاؤن کے تسلسل میں تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او قسمت خان لتمبر کے مختلف علاقوں میں کاروائیوں کے دوران تتر خیل سے تعلق رکھنے والی منشیات فروشی میں ملوث خاتون مسماۃ (ش) کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3790 گرام چرس، منشیات فروش افراسیاب عرف پرسی ولد میرات خان خان سکنہ تتر خیل کو 2512 گرام چرس سمیت اور نعمت اللہ عرف تورہ شپہ ولد عمر خان سکنہ ورانہ میر حسن خیل کو 510 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا اور اشتہاری ملزم کے سہولت کار صفت اللہ دمساز خان سکنہ ورانہ میر حسن خیل کو بھی حراست میں لیا۔ جبکہ تھانہ صابر آباد کے ایس ایچ او شکیل خان نے ملزم اخلاق احمد ولد حامد ضمیر سکنہ صابر آباد سے 430 گرام چرس برآمد کرکے گرفتار کر لیا۔ تاہم تھانہ یعقوب خان شہید کے ایس ایچ او سعید خان نے سول حساس یونٹ ڈی ایس بی کے خفیہ انفارمیشن پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس کو سنگین نوعیت کے مقدمہ میں مطلوب دو مجرمان اشتہاریوں حق علی ولد میر شاہ اور سلیمان ولد نور البصر ساکنان بابل خیل کو گرفتار کر لیا۔ علاؤہ ازیں تھانہ کرک سٹی پولیس نے خفیہ انفارمیشن پر کاروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم حبیب ولد دلاور سکنہ مہمند حال کرک سٹی کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کیخلاف مکمل قانونی کاروائی عمل میں لا کر ملزمان کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے۔