Official Website

تخت نصرتی پولیس کی منشیات کیخلاف جنگ جاری‘ تین چرسی گرفتار

489
Banner-970×250

کرک(نمائندہ خصوصی) تخت نصرتی پولیس کا منشیات کے خلاف جنگ جاری‘منشیات کے عادی تین نو جوانوں سے 348 گرام چرس برآمد کرکے حوالات کی زینب بنا دیا، تفصیلات کے مطابق تخت نصرتی پولیس کا ایس ایچ او قابل خان، اے ایس آئی فرید خٹک کی سر براہی میں منشیات کے خلاف جنگ جاری،گزشتہ روز ایس ایچ او قابل خان نے اے ایس آئی فرید خٹک اور بھاری پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ تخت نصرتی کے حدود میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے عادی تین نو جوانان محمد وسیم، تسیح اللہ اور عرفان اللہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مشترکہ طور پر 348 گرم چرس برآمد کرکے حوالات کی زینت بنا دیا، ایس ایچ او قابل خان کا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف جنگ جاری ہیں، منشیات کے خاتمے تک جنگ جاری رہیگی۔