کرک‘ اہلیان شریف آباد گڑوچے نے بجلی ٹرانسفارمر خودمرمت کر دیا
کرک(نامہ نگار) خدا خدا کرکے پورے دو ماہ کے بعد شریف آباد(گڑوچے) کا بجلی ٹرانسفارمر عوام نے اپنی مدد اپ کے تحت ٹھیک کر دیا‘ ایم پی اے میاں نثار گل اور ایم این اے شاہد خٹک نے پوچھا تک نہیں، عوام کا شکوہ، گزشتہ روز یوسی پلوسہ سر کے محلہ شریف آباد(گڑوچے) کا بجلی ٹرانسفارمر پورے دو ماہ کے بعد یہاں کے عوام نے مسلسل دوسری دفعہ خراب ہونے کے بعد اپنی مدد اپ کے تحت ٹھیک کر دیا۔اب دو ماہ کے بعد گھروں میں بجلی اپنی مدد اپ کے تحت بحال ہو گئی، اس دوران متعدد دفعہ میڈیا میں خبریں شائع ہو ئیں، مگر محال ہے کہ واپڈا سمیت MAP میاں نثار گل اور ایم این اے شاہد خٹک نے کوئی تعاؤن کیا ہو، یہاں کے مکینوں نے ایک ماہ قبل 60 ہزار روپے کے عوض ٹرانسفارمر ٹھیک کیا، جیسے ہی ٹھیک ہونے کے بعد لگایا پھر خراب ہوا۔ اور دوبارہ بھی اپنی مدد اپ کے ٹھیک کیا، عوامی حلقوں نے واپڈا کے اعلی حکام MPA میاں نثار گل اور ایم پی اے شاہد خٹک سے پُر زور الفاظ میں شکوہ کیا کہ دو ماہ ٹرانسفارمر خراب ہونے کے دوران کسی نے تعاؤن تو درکنان خون تک نہیں کیا، حالانکہ یہاں پانی کا مسئلہ مشران اختیار کر گیا تھا۔