Official Website

کوہاٹ‘ ٹریفک پولیس کا نان رجسٹرڈ رشوں اور کم عمر ڈرائیورز کیخلاف سخت ایکشن

235

کوہاٹ (کرائمز رپورٹر)کوہاٹ ٹریفک وارڈن پولیس کا نان رجسٹرڈ رکشوں اور کمسن ڈرائیوروں کے خلاف بڑا ایکشن دن بھر کی کارروائی میں متعدد کم عمر ڈرائیوروں کو چالان کرکے درجنوں رکشے ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند کر دئیے گئے. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ سہیل خالد کی خصوصی ہدایت پرٹریفک وارڈنز نے انچارج فہیم اللہ کی قیادت میں ضلع بھر میں نان رجسٹرڈ رکشوں اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس مہم کیپہلے ہی روز کاروائی کرتے ہوئے ضلع بھرکے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے درجنوں نان رجسٹرڈ رکشوں کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں بند کردیا جبکہ اس اثناء میں موٹر سائیکلیں، رکشے اور دیگر گاڑیاں چلانے والے متعدد کمسن ڈرائیوروں کو چالان کردیا گیا. کاروائی کیباریمیں انچارج ٹریفک وارڈنز فہیم اللہ نیبتایا کہ ڈی پی او کوہاٹ سہیل خالد کی طرف سے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں نان رجسٹرڈ رکشوں اور کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔انہوں نیکہا کہ اس کیعلاوہ ٹریفک نظام کوبہتربنانے کیلییبڑے اقدامات کیے جارہیہیں اوران اقدامات کیثمرات بہت جلدعوام دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگرعوام تعاون کریں توکوہاٹ میں ٹریفک کے نظام کومثالی بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نان رجسٹرڈ رکشوں ‘موٹرسائیکلوں اوردیگرگاڑیوں کیخلاف بلاتفریق آپریشن مزید تیز کیاجائیگا۔اس کے علاوہ ان ڈرائیوروں کیخلاف بھی کاروائی کی جائیگی جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہو یاجن کی عمر18سال سے کم ہوں اور اس سلسلے میں کسی کیساتھ بھی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی