Official Website

اورکزئی‘ ٹریفک پولیس ان ایکشن‘درجنوں گاڑیوں سے پریشر ہارن اُٹار لیے

265

اورکزئی(بیورورپورٹ)عوامی شکایات پر اورکزئی ٹریفک وارڈن پولیس کابڑا ایکشن گاڑیوں میں لگے پریشرہارنز اتاردئیے گئے۔ڈی پی او اورکزئی نثار احمد خان کی خصوصی ہدایت پرانچارج ٹریفک ڈی ایس پی عمر زمان کی قیادت میں عوامی شکایات پر اورکزئی میں ٹریفک پولیس نے خصوصیکمپین چلائی۔اس کمپین کے دوران عوامی شکایات پرکاروائی کرتے ہوئے ضلع بھرکے مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں لگے پریشرہارنز کواتاردیاگیاکاروائی کے بارے میں انچارج ٹریفک ڈی ایس پی عمر زمان نے بتایا کہ عوامی شکایات ملی تھی کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں پریشرہارنز لگائے گئے ہیں جن سے عوام اورشہریوں کوسخت ازیت کا سامنا ہوتا ہے۔جس پریہ کاروائی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کہ علاوہ ٹریفک نظام کوبہتربنانے کیلئے بڑے اقدامات کیے جارہے ہیں اوران اقدامات کے ثمرات بہت جلدعوام دیکھیں گے۔اس موقع پر ڈی ایس پی عمر زمان نے کہا کہ اگرعوام تعاون کریں توضلع اورکزئی میں ٹریفک کے نظام کومثالی بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نان رجسٹرڈ رکشوں ‘موٹرسائیکلوں اوردیگرگاڑیوں کیخلاف بلاتفریق اپریشن تیز کیاجائیگا۔اس کے علاوہ ان ڈرائیوروں کیخلاف بھی کاروائی کی جائیگی جن کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہ ہو یاجن کی عمر18سال سکیم ہے