جنوبی وزیر ستان‘ حکومت پانی فراہمی منصوبوں پر خطیررقم خرچ کر رہی ہے‘ ذیشان گنڈا پور
جنوبی وزیرستان (عرفان اللہ محسود سے) صوبائی حکومت قبائلی اضلاع بشمول جنوبی وزیرستان میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر سرمایہ خرچ کر رہی ہے جنوبی وزیرستان میں پینے کے پانی کے بیشتر منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں جس سے عوام کو پانی کے حصول میں درپیش مشکلات پر قابو لیا جائیگا ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ ساؤتھ ذیشان گنڈہ پور نے اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایس ڈی او لدھا پیر شفیق شاہ بھی موجود تھے انکا کہنا تھا کہ عوام فاٹا انضمام کے ثمرات سے مستفید ہو رہی ہے ایکسیئن کا کہنا تھا کہ وانا اور محسود ایریا میں صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے اور وہاں پر عوام کو پینے کے صاف کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل ہو جائیگا انکا کہنا تھا کہ کام کے معیار اور مقدار پر سمجھوتہ قبول نہیں ذیشان گنڈہ پور کا کہنا تھا کہ محکمہ پبلک ہیلتھ کا عملہ وقتا فوقتاً کام کا جائزہ لینے سائیڈ کا وزٹ بھی کرتا ہے انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کنٹریکٹرز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ قبائلی عوام جلد سے جلد ان منصوبوں سے مستفید ہو سکے؛