Official Website

تخت نصرتی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کے خلاف عوام کا پیمانہ صبر لبریز

299
Banner-970×250

کرک(نمائندہ خصوصی) تخت نصرتی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ کے خلاف عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو گیا، ضلعی انتظامیہ، واپڈا حکام کا قبلہ ٹھیک کر لیں، بصورت دیگر واپڈا ہاؤس کرک کا گھیراؤکرینگے، گرینڈ جرگہ کے مشران کا دو ٹو ک فیصلہ، تفصیلات کے مطابق گرینڈ جرگہ تحصیل تخت نصرتی کے مشران کا صدر مولانا ارشد نواز عزیزی کی صدارت میں ایک ہنگامی اجلاس تخت نصرتی بالا کے مقام پر منعقد ہوا، جس میں مولانا ارشد نواز عزیزی، ملک عبدالمعین، مولانا عمر خطاب، ملک طارق نندر خیل، ملک زری مرجان، محیط خان، عارف نواز، سمیت کثیر تعداد میں مشران نے شرکت کی، اجلاس میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدی برہمی کا اظہار کیا گیا، اور ضلعی انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا کہ وہ واپڈا حکام کا قابلہ ٹھیک کر لیں، بصورت یدگر عوام راہ راست اقدام اُٹھا کر واپڈ اہاؤس کرک کا کنٹرول سنبھال لیں گے۔