ٹانک‘نئی تعمیر شدہ گلیاں گیس پائپ لائن بچھانے کیلئے کھنڈرات بنا دی گئی
ٹانک (عرفان اللہ محسود سے) محلہ شیخانوالہ میں گیس پائپ لائن کی کیلئے نئی تعمیر شدہ گلیوں کو کھنڈرات کا منظر بنا کر چھوڑ دیا، دوران کھدائی ٹھیکدار کا کہنا تھا کہ اسکو دوبارہ تعمیر کیا جائیگا لیکن آج 3 ماہ گزر گئے ٹھیکیدار بھی غائب اور ٹی ایم او بھی خاموش، تفصیلات کے مطابق محلہ شیخانوالہ، صابر آباد، قاضیانوالہ سمیت ٹانک کے متعدد محلوں نیبرہڈ کونسلوں میں سوئی گیس کی نئی پائپ لائن بچھائی گئی، جس پر ذرائع کے مطابق ٹی ایم او نے این او سی جاری کی تھی کہ کھدائی کے بعد دوبارہ تعمیر کی جائیگی، لیکن 3 ماہ گزرنے کے باوجود نئی گلیوں کو کھنڈرات بنا کر ٹھیکیدار غائب ہوگئے، آئے روز سکول کے بچے، خواتین، بوڑھے افراد گزرنے سے قاصر ہوگئے، اہلہ محلہ کا کہنا ہے اگر ٹی ایم او ٹانک نے ان گلیوں کو دوبارہ مرمت کیلئے جلد از جلد ٹھیکیدار پر کام نا کرایا تو بھر پور احتجاج سمیت کنزیومر کورٹ سے رابطہ کرینگے، انکا کہنا تھا کہ وہ پتھر کا زمانہ گزر گیا اب جو ہوگا عوام کے سامنے ہوگا؛