Official Website

ٹانک‘ ہدایت اللہ برکی کے زیر نگرانی یوتھ کمیٹی کی اہم میٹنگ کا انعقاد

206

ٹانک(وسیم محسود سے)مرکزی دفتر یوتھ کمیٹی میں یوتھ چیئرمین ہدایت اللہ برکی کی زیر نگرانی یوتھ کمیٹی کی اہم میٹنگ، تفصیلات کے مطابق چیئرمین یوتھ کمیٹی ہدایت برکی کی زیر نگرانی مرکزی دفتر یوتھ کمیٹی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں یوتھ ممبران نے شرکت کی۔اس موقع پر یوتھ کمیٹی کے پلیٹ فارم سے محلہ سول لائن اور وزیرآباد سے بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین منتخب ہونے والے عدنان محسود نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کمیٹی نے بڑے بڑے سیاستدانوں کے برج الٹ دیے ہیں عوام نے بڑے بڑے سیاستدانوں کو مسترد کرکے مجھ جیسے نوجوان پر اعتماد کا اظہار کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ان شاء اللہ اپنے علاقے کی خدمت کے لیے ہمیشہ تیار رہیں گے اور اس معاملے میں آپ لوگ مجھے ہر کسی سے آگے پائیں گے چیئرمین یوتھ کمیٹی ہدایت برکی نے بھی اس موقع پر خطاب کیا ان کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے بلدیاتی الیکشن میں ہم اپنا چیئرمین منتخب کر چکے ہیں لیکن یہ صرف ہماری سیاست میں ابتداء ہے ہماری سوچ ہے کہ یوتھ کمیٹی کو پورے ضلع ٹانک میں۔وسیع کریں اور اس کے لیے ہم نے مل کر مشورہ کیا ہے۔کہ پندرہ جنوری سے یوتھ کمیٹی کی ممبر شپ کا آغاز ہوگا۔اور اس سلسلے میں عرفان شہید پارک میں ممبرشپ کیمپ لگے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اہلیان علاقہ نے ہم پر جو اعتماد کیا ہے۔اس اعتماد پر ہر صورت پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔میٹنگ کے اختتام پر یوتھ کمیٹی کی جانب سے زبردست نعرے بازی بھی کی گئی