Official Website

وانا پریس کلب 2022 کے سالانہ انتخابات مکمل‘ ظفر خان وزیر صدر منتخب

230
Banner-970×250

جنوبی وزیرستان وانا (عرفان اللہ محسود سے) ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا 2022 کے سالانہ انتخابات مکمل، ظفر خان وزیر صدر اور ذارداد خان وزیر جنرل سیکرٹری مُنتخب ہوگئے۔ جبکہ نورعلی وزیر نائب صدر، مجیب الرحمن وزیر فنانس سیکرٹری، معراج خالد وزیر جائنٹ سیکرٹری، اور قسمت اللہ وزیر کو پریس سیکرٹری منتخب کیاگیا؛پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2022 پریس کلب کی الیکشن کمیٹی کی نگرانی میں کرایے گئے، تین رکنی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین آدم خان، عرفان اللہ اور قسمت اللہ وزیر ممبر تھے، الیکشن آئینی و قانونی طریقہ کار کے مطابق منعقد کئے گئے، مختلف سیاسی پارٹیوں سے تعلق رکھنے والے مقامی رہنماؤں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے انتخابات کے آئینی اور جمہوری عمل کو سراہا، پریس کلب کے نو منتخب صدر ظفر وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا، کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب وانا تمام صحافیوں کا گھر ہے۔ پریس کلب میں تمام معزز ممبران کے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کریں گے پریس کلب کے تمام ممبران کو درپیش مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے کیلئے تمام کابینہ مشترکہ طور پر فیصلے کرے گی۔ ان کا مقصد پریس کلب کے صحافیوں کو ان کے جائز حقوق دلانا ہے۔ جو کہ مشترکہ طور پر انکا حل نکالیں گے۔انہوں نے مزید کہا، کہ پریس کلب سے باہر تمام اہل صحافیوں کو ممبر شپ پریس کلب کے آئین کے مطابق دی جائے گے۔ انہوں نے پریس کلب کے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پر اور ان کی کابینہ پر بھرپوراعتماد کا اظہار کیا۔انہوں نے امیدوار ساتھیوں ساتھ چلنے کا بھی عزم کیا؛