Official Website

اورکزئی‘ ریسکیو 1122 نے سال2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

197

اورکزئی(بیورورپورٹ)قبائیلی ضلع اورکزئی کے ریسکیو1122نے سال 2021میں 2ہزار194حادثات میں خدمات فراہم کی ریسیکیور کنٹر و ل روم کو 37ہزار 181کالز موصول ہوئے جس میں 31ہزار278غیر ضروری کال تھے جبکہ 5ہزار 903کالز پر کاروائی کی گئی اس حوالے سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو1122قبائلی ضلع اورکزئی بلال افریدی نے ایک سالہ کارکردگی جاری کرتے ہوئے بتایاکہ ڈائریکٹر جنرل ریسیکیو1122ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات کے روشنی میں ریسکیو۱۱۲۲اورکزئی نے سال 2021کے دوران اورکزئی میں عوام کی جان ومال بچانے کیلئے مجموعی طور پر 2194حادثات میں خدمات فراہم کی ریسکیو کنٹرول روم کو 37181کالز موصول ہوئے جن میں 31278غیر ضروری یعنی فیک کال تھے اور 5903ایمرجنسی کالز پر ایکشن لیاگیا انہوں ں نے بتایاکہ 2021کے دوران ضلع اورکزئی میں سو سڑک کے حادثات 1363میڈیکل ایمرجنسی 41اتشزدگی 21گولی لگنے کرونا کے 5پانی میں ڈوبنے کے ایک اور دیگر متفرق ہنگامی صورت حال کے 48واقعات ہوئے جس میں ریسکیو نے پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیتے ہوئے ہیلتھ ایمبولنس سروس کے زریعے 611مریضوں کو ابتدائی بطعی امداد فراہم کرتے ہوئے ضلع کے اندر ہسپتال کو بروقت منتقل کیا ٹوٹل 2297لوگ حادثات سے متاثر ہوئے جن میں 5افراد ایمولنس میں جاں کے بازی ہار گئے ریسکیو 1122نے دیگر حادثات کے ساتھ کرونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن کاکردار ادا کرتے ہوئے 5کورونا سے متاثرہ مریضوں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کیاہے جبکہ ضلع اورکزئی میں 41اتشزدگی کے واقعات میں فائر فائٹرز نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اپنے جانوں کے پرواہ کئے بغیر اگ کے تبتی شعلوں سے ہزاروں جانی بچائی اور عوام کی کرڑوں ملکیت کے املاک کو نقصان سے بچایا ریسیکیو1122اورکزئی نے سرکاری و نجی اداروں سکول کالجز اور لوکل کمیونٹی کے 1330افراد کو ناگہانی صورتحال میں اپنے اور دوسروں کے جان بچانے کی تربیت فراہم کی۔