Official Website

ریسکیو 1122 کوہاٹ نے سال 2021 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی

235
Banner-970×250

کوہاٹ (بیورو رپورٹ)ریسکیو 1122 کوہاٹ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ 2021جاری کر دی‘خیبرپختو نخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) نے کوہاٹ کے عوام النا س کو سال 2021 میں 4572 مختلف قسم کی ایمرجنسیز کی صورتحال میں اپنی خدمات فراہم کیں۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر نوید خان کی قیادت میں ریسکیو 1122کوہاٹ کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی،ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ یاسر خٹک نے کہا کہ ریسکیو 1122کوہاٹ نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کے جان و مال بچانے کیلئے بروقت اپنی خدمات دینے کا آغاز جنوری 2018 میں کیااور اب تک ہزاروں کی تعداد میں ہنگامی صورتحال میں عوام کی جان ومال بچاتے ہوئے اپنی خدمات پیش کیں،ترجمان ریسکیو 1122 کوہاٹ یاسر خٹک کے مطابق ریسکیو 1122کوہاٹ کنٹرول روم کو جنوری 2021 میں 147652 کالز موصول ہوئیں جن میں 99315 غیر ضروری تنگ کرنے والی اور سروس کو مصروف کرنے والی کالز شامل تھی،ریسکیو 1122 کوہاٹ ترجمان یاسر خٹک کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انہوں نے سالانہ رپورٹ سے آ گاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122کوہاٹ نے گذشتہ سال اوسط ریسپانس ٹائم 6.05منٹ میں 4580 ایمرجنسیز کے واقعات میں ہزاروں کی تعداد میں متاثرین کو مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کی۔تفصیلات کے مطابق اس سال میں,روڈ ٹریفک حادثات کے 839,میڈیکل ایمرجنسی 3166,آگ لگنے کے 181,کورونا کے 58،عمارت گرنے کے 05,جرائم یا گولی لگنے کے 88,ڈوب جانے کے09،سلنڈر بلاسٹ 06،مختلف قسم کے ریکوری کے 228 واقعات رونما ہوئے۔ان ایمرجنسی واقعات میں 5405 لوگ متاثر ہوئے جس کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔جبکہ 165 افراد حادثاتی کے مقام پر دم توڑ گئے تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی نوید خان نے ریسکیو 1122 کوہاٹ کی کارکردگی کو سراہا اور ریسکیو اہلکاروں کو آئندہ بھی جوش وجذبے کیساتھ عوام کی بھرپور خدمت کرنے کیلئے ہردم تیار رہنے کی تاکید کی۔