Official Website

کوہاٹ‘ کرسچن ارٹس کونسل کے زیر اہتمام شاندار کرسمس ملن پارٹی کا انعقاد‘

345
Banner-970×250

کوہاٹ(سٹاف رپورٹر)پاکستان کرسچن ارٹس کونسل کوہاٹ کے صدر ریاض راہی کے زیراہتمام کیھتولک چرچ میں نئے سال کے خوشی میں شاندار ملن پارٹی تقریب کا انعقاد کیاگیا تقریب کے مہمان خاص پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے آمجد خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر کوہاٹ روشن محسود تھے،ایم پی اے آمجد خان آفریدی اور ڈپٹی کمشنر روشن محسود نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات، مستحق لوگوں میں گرم کپڑے بھی تقیسم کئے اور نئے سال کا کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کوہاٹ کے جنرل سیکرٹری عبدالمنان بنگش ایڈوکیٹ، کوآرڈینیٹر سینٹرل سوشل میڈیا سیل کے پی محمد جاوید اقبال آفریدی اور کثیرھتعداد میں اقلیتی برادری کے مرد خواتین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر روشن محسود اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات ایم پی اے امجد خان آفریدی نے اس موقع پر مسیحی برادری کو نئے سال اور کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کااظہار کیا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسیحی برادری ماضی کی طرح اپنا بھرپور کردار اداکرتی رہے گی۔