Official Website

پاکستان،بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات،قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

230
Banner-970×250

اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے درمیان جوہری تنصیبا ت اورقیدیوں کی فہرست کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان اور بھارت نے جوہری تنصیبات و سہولیات اورقیدیوں کی فہرست کا سالانہ تبادلہ کیا۔پاکستان میں جوہری تنصیبات اورقیدیوں کی فہرست باضابطہ طور پر بھارتی ہائی کمیشن کے حوالے کی گئی۔نئی دہلی میں ہندوستانی وزارت خارجہ نے ہندوستانی جوہری تنصیبات کی فہرست پاکستانی ہائی کمیشن کے نمائندے کے حوالے کی۔ترجمان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک معاہدے کے مطابق ہرسال یکم جنوری کو ایک دوسرے جوہری تنصیبات اورسہولیات سے آگاہ کرتے ہیں۔ حکومت پاکستان نے 628 ہندوستانی قیدیوں کی فہرست بھی بھارتی ہائی کمیشن حکام کے حوالے کی۔پاکستان میں موجود بھارتی قیدیوں میں51 شہری اور577 ماہی گیر شامل ہیں جبکہ بھارت کی جانب سے حوالے کی گئی فہرست کے مطابق 282پاکستانی شہریوں اور73ماہی گیروں سمیت 355 پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ 21 مئی 2008 کوپاکستان اوربھارت کے درمیان قونصلر رسائی کے معاہدے کے تحت کیا گیا۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو سال میں 2 بارایک دوسرے کی تحویل میں قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرنا ہوتا ہے۔