Official Website

مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول بھٹو زرداری

227
Banner-970×250

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا واحد حل عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہے۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بیان میں کہا کہ عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔نئے پاکستان میں ہرسال گزشتہ سال سے مہنگا ثابت ہوا اورپھرکہتے ہیں کہ پچھلی حکومتیں نااہل تھیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا تھا کہ 2021 خوش حالی کا سال ہوگا اب 2022 آگیا خوشحالی کا دعویٰ کہاں گیا۔بلاول بھٹوزرداری نے حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو عالمی منڈی کی قیمتوں کے مطابق کم کرنے کا مطالبہ کیا۔