Official Website

قومی سلامتی کمیٹی نے پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی

250
Banner-970×250

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کے ہونے والے اجلاس میں پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ذرائع کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے مسودے پر بریفنگ دی بعد ازاں پہلی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں وفاقی وزراء، عسکری قیادت، دیگر اعلیٰ حکام، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی معید یوسف شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال اور دیگر سیکیورٹی معاملات پر بھی غور کیا گیا۔