پنجاب حکومت نے تمام اسکول 23 دسمبر سے 4 جنوری تک بند کرنے کی یقین دہانی کروادی
لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور ہائی کورٹ کو صوبے میں تمام اسکول 23 دسمبر سے 4 جنوری تک بند کرنے کی یقین دہانی کروادی۔ لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ تدارک کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو 23 دسمبر سے چار جنوری تک اسکول بند کرنے کا حکم دے دیا، جب کہ حکومت پنجاب نے عدالت کو تعطیلات کی یقین دہانی کروا دی۔پنجاب حکومت نے عدالت کو بتایا کہ اسموگ کے پیش نظر اسکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے اسکولز بند کرنے کے حوالے سے تعطیلات کا نوٹیفکیشن 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر نوٹیفکیشن طلب کرلیا اور سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔