Official Website

سانحہ سیالکوٹ میں پراسکیوشن کا ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ

259
Banner-970×250

سیالکوٹ میں سری لنکا کے شہری کو جلانے کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ہوگئی۔پراسکیوشن نے سری لنکا کے شہری کو بچانے والے ملک عدنان کو گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کردیں۔پراسکیوشن ذرائع کے مطابق ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں لازمی شامل کیا جائے ، مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسکیوشن میں جمع کروایا جائے گا ، چالان میں ویڈیوز شواہد اور اہم دستاویزات شامل ہوں گی ۔تمام ویڈیوز کو بطور شہادت عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔ پراسکیوشن نے مقدمے کا ٹرائل جنوری میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔