Official Website

تیسرا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئیں

234
Banner-970×250

کراچی: تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے کے لیے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گئی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں سمیت اسکواڈ کے مزید 5 ارکان کے کورونا میں مبتلا ہوجانے پر شدید کھلبلی مچ گئی تھی۔ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان جاری رہنا مشکل نظر آرہا تھا تاہم دونوں ٹیموں کے حکام نے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ معمول کے مطابق کرانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم ون ڈے سیریز کے لیے ابھی فیصلہ ہونا باقی ہے۔
پانچوں افراد کو ویسٹ انڈیز اسکواڈ سے الگ تھلگ رکھا گیا ہے، وہ طبی حکام کی طرف سے فراہم کردہ نگہداشت اور نگرانی میں ہیں، ان کو 10 دن یا پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج تک اتنہائی میں رکھا جائے گا۔تیسرے میچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی وکٹوں پر کام بھی مکمل ہوگیا، اسٹیڈیم اور اطراف میں سیکورٹی انتظامات بھی ہو چکے ہیں۔دریں اثنا 18 دسمبر سے شروع ہونے والی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے حوالے سے فیصلہ جلد آنے کی توقع ہے۔