پھول نگر میں موٹرسائیکل ٹرالر تلے آنے سے 3 افراد جاں بحق
پھول نگر میں ٹرالر کو کراس کرتے ہوئے موٹر سائیکل پھسل گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
پھول نگر میں اڈا سرائے چھینہ کے قریب موٹر سائیکل ٹرالر کو کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر اس کے نیچے آگئی، خوفناک حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 2 معجزانہ طور پر بچ گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ ماں عابدہ بی بی 18 سالہ بیٹا عمران اور 4 سالہ بیٹی آمنہ شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل سوار 5 افراد لاہور سے اوکاڑہ جارہے تھے اڈا سرائے چھینہ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے جب کہ ان کا تعلق دیپالپور سے بتایا جا رہا ہے، لاشوں کو ٹراما سینٹر پھول نگر منتقل کردیا گیا ہے۔