Official Website

ٹانک میں پولیو کی ٹیم پر ایک اور حملہ، پولیس اہلکار شہید

220

ٹانک: خیبر پختونخوا کے گاؤں شادہ گرہ میں پولیو ٹیم پر ایک اور حملے میں سیکیورٹی پر مامور ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور شہید اہلکار کی لاش اسپتال منتقل کردی، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔واضح رہے کہ رواں سہ روز پولیو مہم کے آج تیسرے روز پولیو ٹیم پر یہ دوسراحملہ ہے، گزشتہ روز بھی اس ضلع کے گاؤں چھدرڑ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے پولیو سیکیورٹی ٹیم پر حملہ کیا اور پولیس و ایف سی کے اہلکاروں کو نشانہ بنایا، حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔خیبرپختون کے ضلع ٹانک کے گاؤں شادہ گرہ میں دہشت گردوں نے پولیو ٹیم پر حملہ کردیا، اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈیوٹی پر مامور پولیس کانسٹیبل نذیر احمد شہید ہوگیا۔