Official Website

حکومت نے افغانستان کی امداد کیلیے ’افغانستان ریلیف فنڈ‘ قائم کردیا

218
Banner-970×250

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے افغانستان کی امداد کے لیے ’افغانستان ریلیف فنڈ‘ قائم کردیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور نیشنل بینک آف پاکستان کی تمام برانچز میں افغانستان ریلیف فنڈ کے لیے عطیات وصول اور جمع کئے جائیں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق اس فنڈ کے قیام کا بنیادی مقصد افغانستان میں انسانی بنیادوں پر فوری امداد فراہم کرنا ہے مذکورہ بینکوں کی برانچز میں ملکی و غیرملکی عطیات جمع کیے جائیں گے، بیرون ممالک میں قائم پاکستانی مشن و سفارتخانے اور دیگر ممالک بھی اس فنڈ کے لیے عطیات اسٹیٹ بینک کو بھجوا سکیں گے۔وزارت خزانہ کے مطابق افغانستان ریلیف فنڈ کے لیے ملنے والے تمام عطیات اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں حکومت پاکستان کے پبلک اکاونٹس جی 12 (اسپیشل ڈیپاذٹ فنڈ)، جی 121 (ریلیف فنڈز) اور جی 12163 افغانستان ریلیف فنڈ میں جمع ہوں گے۔