Official Website

بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹرتباہ،جنرل بپن راوت کی ہلاکت کا خدشہ

449
Banner-970×250

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرکرتباہ ہوگیا۔ ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت سوارتھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہیلی کاپٹرمیں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوارتھے۔ 4 لاشوں کوہیلی کاپٹرکے ملبے سے نکال لیا گیا جبکہ 3افراد کوبھی زندہ نکال لیا گیا ہے۔بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرحادثے میں سابق آرمی چیف اورموجود ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک یا زخمی ہونے سے متعلق کچھ نہیں بتایا۔