سانحہ سیالکوٹ کے مزید 8 مرکزی ملزمان گرفتار
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پولیس نے چھاپے مار کر سانحہ سیالکوٹ کے مزید 8 مرکزی ملزمان گرفتار کرلئے۔پنجاب پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اورموبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے مزید سانحہ سیالکوٹ کے مزید 8 مرکزی ملزمان کو گرفتارکرلیا اور اب تک 34مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارہونے والے مزید ملزمان کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جارہا ہے، ان ملزمان میں پریانتھا کمارا کی نعش کی بے حرمتی کرنے والا ذاکر سلمان بھی شامل ہے جسے رات گئے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں واقعہ کی ویڈیو بنانے، اشتعال دلانے اور تشدد کرنے والے بھی شامل ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کو مسلسل مانیٹر کر رہے ہیں۔